اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لیبیا کے فوجی ذرائع کے مطابق سابق جنرل خلیفہ حفتر کے حامی فوجیوں نے جمعرات کو لیبیا کے مشرقی شہر بنغاذي اور درنا میں مسلح افراد کے کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق خلیفہ حفتر کی حامی فوج کے جنگی طیاروں نے انصارالشریعہ اور بنغاذي انقلابی کونسل کے نام سے مشہور مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ بمباری انصارالشریعہ دھڑے کے خلاف خلیفہ حفترکے حامیوں کی اب تک کی سب سے شدید بمباری سمجھی جاتی ہے۔ خلیفہ حفتر سے جڑے فضائیہ کے کمانڈر نے اس سے پہلے دارالحکومت طرابلس کے ارد گرد میں واقع شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرنے کے فیصلے کی اطلاع دی تھی۔انہوں نے دعوی کیا تھا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران مشرقی بنغاذي میں واقع بنينا ہوائی اڈے کے ارد گرد ہونے والی جھڑپوں میں بنغاذي انقلابی کونسل نامی گروہ کے دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل لیبیا کے ایک سیکورٹی افسر نے کہا تھا کہ فوج کا ایک جیٹ طیارہ مشرقی شہر طبرق میں تباہ ہو گیاتھا اس واقعہ میں پائلٹ سمیت پانچ دیگر افراد کی موت ہو گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲